ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کی مسجد پر رات میں پتھراؤ۔۔۔ شرپسند کی تصویرکیمرے میں قید

اڈپی کی مسجد پر رات میں پتھراؤ۔۔۔ شرپسند کی تصویرکیمرے میں قید

Sun, 29 Jan 2017 15:14:17    S.O. News Service

اڈپی 29؍جنوری (ایس او نیوز) اڈپی سے ملنے والی خبر کے مطابق یہاں کی ایک مسجد پر کل آدھی رات کے وقت پتھراؤ کیا گیا ہے۔ جس سے مسجد کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ مسجد میں لگے سی سی کیمرے میں اس شرپسند کی تصویرقید ہوگئی ہے جس نے یہ مذموم حرکت کی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  یہ واقعہ آدی اڈپی کے مقام پر بندو بیٹّو مسجد میں گزشتہ رات میں پیش آیا ہے۔پتھر اچھالتے ہوئے شخص کی جو تصویر کیمرے میں قید ہے اس کی شناخت ابھی ہو نہیں پائی ہے۔اڈپی شہری پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 


Share: